راولپنڈی: ( نیوز ڈیسک ) گریڈ 17 کے کامران صدیق کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی بیرکس اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔ کامران صدیق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات تھے، گریڈ 16 کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین بھی سینٹرل جیل اڈیالہ تعینات کر دی گئیں، ثمرہ جبین بطور خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے افسروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، افسروں کو فوری طور پر نئی تعیناتیوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی گئی۔