آرٹیکل 6 لگانے کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایاجائیگا،۔پی ٹی آئی رہنماﺅں نے ملک دشمن قوتوںکو تقویت دی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی چلانے کا فیصلہ کرلیا،آرٹیکل 6لگانے کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایاجائیگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے۔
ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنماﺅں نے ملک دشمن قوتوںکو تقویت دی ہے۔اس معاملات میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پاسپورٹ ضبط کرنے سمیت سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ لوگ سیاہ کوسفید کریں۔ کبھی سائفرکا ڈرامہ اور کبھی 9مئی حملہ کریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
کوئی بھی کیس ہویہ یہی تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔ ملک نے اگر ترقی کرنی ہے تو پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں آ سکتا ہے۔عطاءتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کچھ بھی کریں، ملک کے خلاف سازش کریں، فارن فنڈنگ لیں، بیرون ملک لابنگ کریں، فرمز ہائی کریں، پاکستان کے خلاف قراردادیں پاس کرائیں۔
ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھاگیا، اس کا بھرپور جواب دوں گا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ہ ملک کو آگے جانا ہے تو شر پسند عناصر پر پابندی لگانا ہی پڑے گی۔آئی ایم ایف کو خط لکھنا پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا تھا۔ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکی جائے گی، نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے، فیصلے میں قانونی سقم ہیں،جس کی وجہ سےنظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔