چوک سرور شہید: ( نیوز ڈیسک ) دو تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ ملتان میانوالی روڈ پر اڈا حسین شاہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں میں چند افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔