اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار 600کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار500 کیوسک اور اخراج 87 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 94 ہزار500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 94 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار600کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 85 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 54 ہزار300 کیوسک ہے۔
ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1479.20 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.226 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1185.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.389 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
بیراجز میں چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.247 ملین ایکڑ فٹ ہے۔