اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) فلائی دبئی نے اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کر دیں ۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افتتاحی پرواز ایف زی 353 دن ایک بجکر پانچ منٹ پر دبئی سے اسلام آباد پہنچی۔ افتتاحی پرواز میں 153 مسافر سوار تھے،ایئرپورٹ پہنچنے پرریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس نے واٹر سلوٹ پیش کیا۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے اس موقع پر مختصر عشائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا۔ تقریب میں سی او او/ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب علی شاہ گیلانی اور وجے کمارن اویلی، ڈائریکٹر کمرشل آپریشنز فلائی دبئی موجود تھے۔چیف سکیورٹی آفیسر اے ایس ایف، فلائی دبئی کی سینئر انتظامیہ، جیریز ڈناٹا اور مینزیز آر اے ایس نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ فلائی دبئی اسلام آباد کے لئے روزانہ ایک فلائٹ آپریٹ کرے گی۔ بعد ازاں پرواز ایف زی 354 ایک سو باسٹھ 162مسافروں کے ساتھ دن 2 بجکر 20 منٹ پر دبئی کے لئے روانہ ہوئی۔