حادثے میں شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ،فیملی عید پر پکنک منانے کار میں وادی پہنچی تھی، مرنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں،جاں بحق تمام افراد کا تعلق گلگت سے ہیں
گلگت ( نیوز ڈیسک ) نلتر میں سیاحوں کی کار سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میں شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ،فیملی عید پر پکنک منانے کار میں وادی پہنچی تھی، جاں بحق تمام افراد کا تعلق گلگت سے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلگت کے مضافاتی سیاحتی مقام نلتر کی سیر کو جانے والی فیملی کو حادثہ اس وقت پیش آیاجب موڑ کاٹتے ہوئے کار سوفٹ کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پرپی ایچ کیوہسپتال گلگت پہنچایا۔ریسکیو اہلکاروں کے موقع پر کار میں چھ افراد سوار تھے، انہیں شدید زخمی حالت میں پی ایچ کیو اسپتال گلگت پہنچایا گیاجہاں دوران علاج پانچ افراد نے دم توڑ دیا جبکہ ایک شخص زیرعلاج ہے، مرنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے کریم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گاڑی وادی نیلم کیل سے تاو
بھٹ جارہی تھی جس میں 14 افراد سوار تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 5 افراد کی لاشوں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا تھا جبکہ 3 افراد لاپتہ تھے۔
ایس پی نیلم کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم کے تیز بھاو کے باعث گاڑی کو دریا سے باہر نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اسی طرح ایک اور حادثے میں مانسہرہ میں سیاحوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے 2 طالبات جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ 3 پروفیسرز سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ کیوائی کے مقام پر پیش آیا تھاجہاں ہری پور سے تفریح کےلئے سیاحتی مقام شوگران جانے والی سیاحوں کی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری تھی۔
حادثے میں پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی 2 طالبات زرمینہ اور حلیمہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ حادثے میں کالج کے 3 پروفیسرز اور ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔