تھانہ نشتر کالونی میں اسد عارف نامی شخص کی مدعیت میں صحافی کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کیا گیا
لاہور ( نیوز ڈیسک ) صحافی عمران ریاض کو عدالت میں پیش کردیا گیا اور ان کے خلاف درج مقدمہ کی تفصیل بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حج پر روانگی کے وقت لاہورایئرپورٹ سے گرفتاری کے بعد پولیس نے عمران ریاض خان کو ماڈل ٹاؤن کہچری میں کامران ظفر کی عدالت میں پیش کیا، ان کیخلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جہاں اسد عارف نامی شخص کی مدعیت میں عمران ریاض کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض نے ڈی ایچ اے میں پراٹی لے کر دینے کا وعدہ کیا اور مجھ سے ڈھائی کروڑ روپے بھی لیے جو ابھی تک نہیں دئیے۔