بہلوال : ( نیوز ڈیسک ) پنجاب کے شہر بھلوال میں 3 سینٹری ورکرز زہریلی گیس سے دم توڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 4 سینٹری ورکر ڈسپوزل کی صفائی کے لیے کنویں میں داخل ہوئے ، لیکن زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گئے ، جس کے بعد چاروں سینٹری ورکرز کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں تین جانبر نہ ہو سکے۔
ایک سینٹری ورکر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کر دیا گیا ، سینٹری ورکرز کو حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا لیکن انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔