سب مجھے خاموش کروانے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ کسی طرح مبینہ دھاندلی پردہ ڈالا جاسکے. عمران خان

پورے پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں.سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب مجھے خاموش کروانے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح مبینہ دھاندلی پردہ ڈالا جاسکے‘ پورے پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں. راولپنڈی اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجو دصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کسی ادارے یا شخصیت کا نام لیے بغیر عمران خان نے کہا کہ سب مجھے خاموش کرانے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح مبینہ دھاندلی کو کور دیا جائے.
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نیب ترامیم کے خلاف وفاق کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران عمران خان سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کے حل کے لیے سپریم کورٹ میں آنے کی بجائے پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں سے بات کریں اپیل کی سماعت کے دوران عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک کے ذریعے موجود تھے کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں کے مطابق عمران خان نے الزام لگایا کہ جو پارٹی میدان میں نہیں آئی اس کو جتوایا گیا سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ فیملی ممبران، وکلا اور پارٹی راہنماﺅں سے ملاقات کے لیے صرف 30، 30 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے اورجیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے اور چھ لوگوں سے زائد لوگوں کو ان سے ملنے نہیں دیا جاتا.
سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا کہ اس کے برعکس نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا اور ان دونوں سے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے عمران خان نے کہا کہ پورے پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں دوسری جانب القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا نے اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج سے اپنے اعتراضات واپس لے لیے ہیں.
پراسیکوشن نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج محمد علی وڑائچ کی بطور جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں سماعت کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے عدالت نے اس مقدمے کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی.