والٹن ایئرپورٹ کی فروخت :سابق ڈی جی سی اے اے کی نیب طلبی کا فیصلہ

لاہور:( نیوز ڈیسک ) والٹن ایئرپورٹ اراضی کی فروخت کے معاملے پر نیب نے سابق ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کے لئے 13 سوالات بھی تیار کر لئے گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں والٹن ایئرپورٹ کو فروخت کیا گیا، ایئر پورٹ کی زمین 50 بلین میں فروخت ہوئی جبکہ فروخت کی مد میں صرف ایک بلین جمع کروائے گئے، والٹن ایئرپورٹ کی مجموعی زمین 3 سو ایکڑ تھی۔