حیدرآباد: ( نیوز ڈیسک) گیس سلنڈر دھماکے کے مزید دو زخمی کراچی کے ہسپتالوں میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی۔ 13 سالہ ماہ نور ولد حبیب اور 4 سالہ حرم ولد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے، 8 زخمی اب بھی تشویشناک حالت میں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ کا ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ایل پی جی کی ایک دکان پر کارروائی کے دوران 100 سے زائد سلنڈر ضبط کر لیے گئے ہیں۔
چوڑی مارکیٹ میں ایک ہوٹل پر کارروائی کے دوران 13 سلنڈر ضبط کیے گئے، خفیہ طور پر ایل پی جی فروخت کرنے پر ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا ہے۔