کاہنہ (بیورورپورٹ) کاہنہ کے علاقہ میں ایک افغان لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ گلناز کو مبینہ طور پر اس کے شوہر صمد نےقتل کیا، جبکہ صمد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کاہنہ کے علاقہ میں 25 سالہ افغان لڑکی گلناز کو فرانس پلٹ شوہر ملزم صمد نے قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد والد کو بتایا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی تدفین کی کوشش جاری تھی کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تدفین روک دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ مقتولہ گلناز کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، ملزم صمد موقع سے فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ افغان لڑکی گلناز کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ، جبکہ گلناز کے ورثاءکو بھی افغانستان میں اطلاع کردی گئی ہے۔
تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں
حکومت نے گندم کی اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے والے 31 کسٹمز اہلکاروں کی نشاندہی کرلی
گندم خریداری معاملہ: لیگی قائدین آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، وزیراعظم بھی طلب
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
وزیر اعظم سے بلاول کی ملاقات، پنجاب، خیبرپختونخوا گورنرز کی تبدیلی پر اتفاق
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور