دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 96 ہزار600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 77 ہزار200 کیوسک اور اخراج 77 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد ایک لاکھ68 ہزار کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 68 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 52 ہزار200 کیوسک اور اخراج55 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 200کیوسک اور اخراج 7 ہزار700 کیوسک ہے۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 89 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 81 ہزار700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 93 ہزار900 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 62 ہزار400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ38 ہزار700 کیوسک،گدو میں پانی کی آمد ایک لاکھ76 ہزار600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 58 ہزار کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 35 ہزار500 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 27 ہزار200 کیوسک اور اخراج 1 ہزار500 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 27 ہزار800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار600 کیوسک ، پنجند میں آمد 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 14 ہزار900 کیوسک ہے۔