را ولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن کا انجن پٹری سے اتر گیا، مارگلہ اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بچ گئی۔
راولپنڈی پلیٹ فارم نمبر 2 کے سامنے ریلوے انجن کے دوپہیے پٹری سے اترے۔گرین لائن کو راولپنڈی سے کراچی کیلیے 3 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تاہم ریلوے حکام نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔