قصور: تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، 2 سالہ بچہ جاں بحق

قصور: ( نیوز ڈیسک ) قصور میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ موقع جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن روڈ گرینڈ سٹی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے اپنے آگے جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ موقع پر دم توڑ گیا جس کی شناخت 2 سالہ علی کے نام سے ہوئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، بچے کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں یاسین اور رمضانہ بی بی شامل ہیں، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔