کے الیکڑک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی،کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے
کراچی ( نیوز ڈیسک ) کراچی کے عوام کیلئے بری خبر،کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کردی،کے الیکڑک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کردی، کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔
کے الیکڑک نے بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔کے الیکٹرک نے ٹرانسشمن چارجز 3.48 روپے، ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی درخواست کی ہے، اسی طرح آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 پیسے اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے ریکوری لاس الاو¿نس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے7 روز میں رائے مانگ لی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی تھی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مانگا گیا تھا۔نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔