ملک بھر میں 19 سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت کی طرف سے منظور کردہ آبادی کیلئے ویکسینیشن کی رجسٹریشن آج سے ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 22 مئی سے 30 سے 40 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔