19سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن آج سے ہوگی

19سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن آج سے ہوگی

ملک بھر میں 19 سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت کی طرف سے منظور کردہ آبادی کیلئے ویکسینیشن کی رجسٹریشن آج سے ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 22 مئی سے 30 سے 40 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں