اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔