کراچی: (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی، آج سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں اور اس وقت کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔