یکم مئی کو یوم مزدور کے سلسلے میں صوبے بھر کے نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے
لاہور ( نیوز ڈیسک ) پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان، یوم مزدور کے سلسلے میں صوبے بھر کے نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر صوبے میں بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ یکم مئی بروز بدھ صوبے میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، تقاریب میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر بدھ کے روز اردو بازار اور ملحقہ مارکیٹیں بند رہیں گی ۔ سول سیکرٹریٹ انتظامیہ کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے تمام ادارے ،دفاتر اورتعلیمی ادارے یکم مئی کو بند ہوں گے، یکم مئی کو گزیٹیڈ عام تعطیل ہے۔ جبکہ اس سے قبل سندھ حکومت بھی یکم مئی کو یوم مزدور کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کر چکی۔ جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی یکم مئی کو یوم مزدور کے سلسلے میں ملک بھر کے بینکوں کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔