ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد :(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 09 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا اور 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا جس کے باعث :

بلوچستان: 09 مارچ ( شام/رات) اور 10 مارچ کو تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔10 مارچ سے 13 مارچ کے دوران چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا: 10 مارچ(شام/رات)، 11 اور 12(شام/رات) سے 14 مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔13 اور 14 مارچ کو چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان/کشمیر: 11 مارچ اور 12 (رات) سے 15 مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب/اسلام آباد: 11 مارچ اور 12 (شام/رات) سے 14مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان۔ 13 مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

سندھ: 10 اور 12 مارچ(شام/رات) کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

09 (رات) اور 10مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔جبکہ10 سے13 مارچ کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

13اور14 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور چند مقا ما ت پر شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

آندھی/بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔