اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر ریٹرننگ افسران کی ٹرولنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح آواز میں منقسم مینڈیٹ دیا ہے، کچھ عناصر اب سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں، یہ حربے آرٹیکل 5 ، آئین کے دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی، ریاست اور عوامی خدمت کرنے والے سرکاری ملازمین سے ہماری وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔