لاہور(نیوز ڈیسک) سموگ کے خاتمہ کیلئے برسائی گئی مصنوعی بارش کا بل پنجاب حکومت کو تھما دیا گیا۔ مصنوعی بارش برسانے پر مجموعی طور پر چار لاکھ 26 ہزار 458 روپے کے اخراجات ہوئے، دستاویزات کے مطابق دبئی سے آئے کنگ ایئر سی 90 جی ٹی آئی ایئر کرافٹ میں دو بار فیولنگ کروائی گئی۔
مصنوعی بارش کیلئے جیٹ میں پہلی فیولنگ 716 لٹر کروائی گئی جس پر دو لاکھ تین ہزار 72 روپے خرچ ہوئے، دوسری بار جیٹ میں 2 لاکھ 23 ہزار 386 کا 772 لٹر فیول ڈلوایا گیا، پی ایس او نے فیولنگ کی مد میں پنجاب حکومت کو چار لاکھ 26 ہزار 458 روپے کا بل تھمایا۔ شہر لاہور میں مصنوعی بارش پر حکومتی سطح پر ایک دھیلا خرچ نہ کرنے کے اعلان کے بعد پٹرول کی مد میں ادائیگی سوالیہ نشان ہے۔