اسلام آباد ہائیکورٹ ، حلقہ پی کے-40 میں دوبارہ گنتی روکنے کی شاہجہان یوسف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے-40 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی شاہجہان یوسف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے-40 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی شاہجہان یوسف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

عدالت نے پی کے-40 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ کمرہ عدالت میں موجود ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ارشد خان نے نوٹس وصول کیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے جہانگیر جدون بتایا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ کیا فارم 47 کے اجراء کے بعد آر اوووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے بھی آر او کےووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حکم کو درست قرار دیا،فارم 47 کے اجراء کے بعد دوبارہ گنتی کا حکم الیکشن کمیشن دے سکتا ہے آر او نہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت (کل )جمعہ تک ملتوی کر دی۔