اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے بنگال ٹائیگر (ببو) کو بحفاظت جنوبی افریقہ کے جنگلی حیات کے مسکن منتقل کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سیکنڈ چانس وائلڈ لائف، انسائیڈ بگ کیٹ سمیت پریڈیڈیٹر سینکچری کے تعاون سے بنگال ٹائیگر (ببو) کو بحفاظت جنوبی افریقہ کے جنگلی حیات کے مسکن منتقل کر دیا ۔ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے پندرہ ماہ قبل ببو کو ریسکیو کیا جبکہ مالک نے بھی رضاکارانہ طور پر ببو کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورد کے ریسکیو اینڈ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق سیکنڈ چانس وائلڈ لائف کی نگہداشت میں ببو نے تندرستی حاصل کی ہے۔ ببو چار ماہ کی چھوٹی عمر میں شدید غذائی کمی کا شکار تھا اور اس کے جسم میں سات سے زائد ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں۔
آئی ڈبلیو ایم بی نے جنوبی افریقہ میں دی اسپینال فائونڈیشن کے طبی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد علاج و معالجہ کی فراہمی شروع کی۔

ببو کی دیکھ بھال پر تین کیئر ٹیکر چوبیس گھنٹے پر متعین تھے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سے اجازت کے بعد اور سات ہفتوں کی مکمل نگہداشت کے بعد ببو کو آئی ڈبلیو ایم بی، سیکنڈ وائلڈ لائف، دی اپیائنل فائونڈیشن کے تعاون سے جنوبی افریقہ کی وائلڈلائف مسکن منتقل کیا جس میں میں منتقل کیا گیا۔ببو اب17 ماہ کا ہے اور اس کا وزن 70 کلوگرام سے زیادہ ہے۔