اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز، مریم نواز، شہبازشریف، نوازشریف اور عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 5 مزید حلقوں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، این اے 118 سے حمزہ شہبازشریف، این اے 119 سے مریم نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 123 سے شہبازشریف، این اے 127 سے عطاء اللہ تارڑ اور این اے 130 سے نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 70 سیالکوٹ سے ن لیگ کے چودھری ارمغان سبحانی، این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف، این اے 72 سیالکوٹ سے ن لیگ کے علی زاہد اور این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کی نوشین افتخار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔