اپنے حق کے حصول کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 14 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار ناصر علی خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی اسلام آباد سے کلین سوئپ کیا ہے مگراسکا کا مینڈیٹ نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد بلکہ پورے پاکستان سے چھینا گیا،انتخابات پر امن طریقے سے منعقد ہوئیتاہم آر اوز نے نتائج میں گڑبڑکرکے پی ٹی آئی کی جیت کوشکست میں تبدیل کر دیا، یہ دھاندلی نہیں بلکہ بلنڈر ہے،اپنے مینڈیٹ کے حصول کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائیں گے،پر امن احتجاج جمہوری عمل کا حصہ ہے، سردار ناصر علی خان ایڈووکیٹ نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک قاسم اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار تیمور ظہیر ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
سردار ناصر علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آٹھ فروری کو عوام نیپرامن پولنگ کے ذریعے پی ٹی آئیپر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بے مثال کامیابی سے ہمکنار کیااور شام کو جب نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے امیدوار برتری حاصل کئے ہوئے تھے ،تاہم بعد ازاں لیگی امیدواروں کی بدترین شکست کو دیکھتے ہوئے ئنتائج میں گڑ بڑ کرکے لیگی امیدواروں کی شکست کو جیت میں تبدیل کرکے عوام کے مینڈیٹ کر چرا لیا گیا،ہمارے پاس تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 47 موجود ہیں جن میں ہمیں واضح مارجن سے فتح حاصل ہوئی ہے،راولپنڈی کچہری میں قائم آر او آفس کو خاموشی سے ڈائنیز سکول میں منتقل کر دیا گیا،جب اطلاع ملنے پر ہم وہاں پہنچے تو ہمیں اندر جانے سے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ ابھی نتائج مرتب کئے جا رہے ہیں،پھر جب نو فروری کوجعلی فارم 47 جاری کیا گیا جس میں میری کامیابی کو شکست میں بدل دیا گیا تھا،جو فارم 47 دیا گیا ہے اس میں کوئی ترتیب ہے اور نا ہی آر او صاحبہ کے دستخط موجود ہیں،فارم 47 کو اس طرح بنایا گیا کہ پڑھا بھی نہیں جا رہا،فارم 47 بناتے ہوئے ہمیں کوئی اطلاع نہیں ملی،فارم 47بغیر فارم 45 کو دیکھے بنایا گیا ہے،ہم نے فوری طور پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی،الیکشن کمیشن کے احکامات پرجب ہمارے نمائندے ڈائنیز سکول پہنچے تو گیٹ بند کر کے آر او کی جانب سے فارم 47 باہر دیوار پر لگایا گیا تھا،الیکشن کمیشن میںآج ہونے والی سماعت سے ہم مطمئن ہیںپندرہ تاریخ کو آر اوز کو الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن ووٹرزکے ووٹ کا حق صرف اصل حقدار کو ہی دے،ہم اپنا حق حاصل کرنے کیلئے ہر آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے،پر امن احتجاج جمہوری عمل کا حصہ ہے، انتشار کی سیات پر یقین نہیں رکھتے،ہمیں یقین ہے کہ فتح حق و سچ کی ہی ہوگی۔