اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کےسابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی نے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کیا ہے،ان کے دور حکومت میں تاجر برادری کو سہولیات فراہم کی گئیں،امید کرتے ہیں کہ اس بار بھی وہ اقتدار میں آ کر عوام کو خوشحال اور ملک کو ترقی یافتہ بنائینگے اور بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔
وہ اتوار کو انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر این اے 46سے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان نے حمایت کا اعلان کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی ملکی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو تسلیم کرتی ہے ، ہمیشہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے، تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کامیاب ہوکر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریگی اور انہیں فیصلہ سازی میں اپنے ساتھ لے کر چلے گی،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو آئی ٹی، میڈیکل اور ایجوکیشن سٹی بنائیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ساتھ مل کر اسلام آباد کو کاروبار دوستانہ، خوبصورت اور گرین شہر بنائیں گے۔ ان کے دور حکومت میں اسلام آباد کے لئے میگا پراجیکٹس بنے،میں انجم عقیل خان سے درخواست کروں گا کہ اس بار کی حکومت میں مسلم لیگ ن تاجر برادری سے مشاورت کو ترجیح دے،بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہے،ہماری طرف سے بھرپور تعاون کیا جائیگا،آپ تاجروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کریں تاکہ ملکی تجارت کے فروغ سے معیشت کو استحکام ملے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ جلسے میں بھرپور شرکت پر میں اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کا مشکور ہوں، تاجر برادری کی حمایت کے بعد انشاء اللہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور انجم عقیل خان کی کامیابی یقینی ہے،تمام بزنس کمیونٹی بھرپور طریقے سے انہیں سپورٹ کریگی اور 8فروری کو ہم سب شیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان کو ایک اہل اور دیانتدار قیادت دینگے۔
جی نائن مرکز کے صدر راجہ جاوید اقبال،جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی،جی الیون مرکز کے صدر نعیم اختر اعوان،اسلام آبادا سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود اور سیکرٹری جنرل چوہدری زاہد رفیق ، ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان، ڈی بارہ مرکز کے صدر محمد نعمان، محترمہ افراز سیال، سیدہ ایلیا کاظمی اوردیگر نے بھی اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے،پوری امید ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کو پھر سے معاشی طاقت بنا کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری