اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کا شکوہ ہی یہ کہ وفاق اسے حصے کا پانی نہیں دیتا ۔ اپنے بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ اسلام آباد کوچھوٹے صوبوں کی آواز سنائی نہیں دیتی ۔
انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور عمران خان کی حکومتوں نے 2015 اور 2020 کے این ایف سی ایوارڈز نہیں دئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ دینے کا سہرا صرف پیپلز پارٹی کی حکومت کے سر ہے۔ انہوںنے کہاکہ کے 4 پروجیکٹ کیلئے وفاقی بجٹ میں مختص 130 ارب کے بدلے شہباز شریف نے صرف 15 ارب جاری کیے۔ انہوںنے کہاکہ نوار حکومت میں ہمیشہ سندھ کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے باعث دیہی اور شہری علاقے پنجاب سے بہت بہتر ہیں۔