چوہدری نثار علی خان سے اظہار یک جہتی کے لیے یونین کونسل سہال کے گاوں ڈھولیال میں کارنر میٹنگ کا انعقاد

عوام کی طاقت سے کامیابی ہمارے قائد چوہدری نثار علی خان کا مقدر بنے گی۔ چوہدری وقار علی خان کا کارنر میٹنگ سے خطاب

راولپنڈی (نامہ نگار) سابق ایم پی اے چوہدری وقار علی خان نے ہمراہ اپنی ٹیم کے ۔کیپٹن چوہدری خلیل احمد, راجہ شاہد محمود انچارج چوہدری نثار علی خان سوشل میڈیا گروپ, چوہدری ثقلین جنرل کونسلر سہال, چوہدری رفیق, چوہدری تاج, چوہدری حیدری, ملک فہیم, یونین کونسل سہال کے گاؤں موضع ڈھولیال میں۔ چوہدری ریاست نمبردار۔ چوہدری لیاقت نمبردار ۔چوہدری اظہر نمبردار۔ چوہدری شفاعت نمبردار۔ چوہدری ناصر محمود ۔چوہدری جبار علی۔ چوہدری عبدالستار۔ چوہدری عمر مختار۔ چوہدری طارق ممبر ۔کی طرف سے چوہدری نثار علی خان سے اظہار یکجیتی کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اہلیان ڈھولیال کے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے تمام لوگوں نے چوہدری نثار علی خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اور انشاءاللہ انے والے الیکشن میں چوہدری نثار علی خان صاحب کو ڈھولیال سے بھاری مارجن سے کامیاب کرانے کا عہد کیا۔ اس موقع پر چوہدری وقار علی خان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ۔انشاءاللہ اپ لوگوں کی دعاؤں اور ووٹ اور سپورٹ سے چوہدری نثار علی خان صاحب جلد ہی ایوانوں کی زینت بنے گے اور کامیابی کے بعد اپنے اس علاقے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے ترقی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے جہاں پہ رکا تھا۔ اپ تمام لوگ اٹھ فروری کو چوہدری نثار علی خان کے نشان جہاز پر مہر لگائیں اور اپنے علاقے سے وفا کریں چوہدری نثار علی خان نے پہلے بھی اس علاقے کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی انشاءاللہ ائندہ بھی اس علاقے کے پسماندگی کو دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے چوہدری وقار علی خان صاحب نے تمام منتظمین میٹنگ اور حاضرین محفل کا بھرپور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔