سبی: (نیوز ڈیسک) سبی میں جناح روڈ پر سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران ہوا، بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، ریلی میں دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے تین شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں بم دھماکے میں کم از کم تحریک انصاف کے چار کارکن شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔#ImranKhanPTI #Sibbi pic.twitter.com/Znf6W821EX
— Dr AsiK (@Niaxiam) January 30, 2024
سبی سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ڈاکٹروں اور عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، پولیس ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔
As per source a blast reported in Pakistan Tahreek Insan rally in Sibbi Balochistan
More Details to follow pic.twitter.com/RIHRLcp11a
— Minha (@Minha2936) January 30, 2024
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔