غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آرڈی اے کی کاروائی قابل ستائش ہے، کمشنر راولپنڈی

آرڈی اے و واسا افسران مزید محنت سے کام کریں: ڈی جی آرڈی اے محمد سیف انور جپہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اپنے ماتحت عملے اور عوام الناس کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں،یہ عہدے اور اختیارات خدا کی نعمت ہیں جس کو ایمانداری اوربہتر انداز سے استعمال کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم ڈی واسا محمد تنویر کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر جم خانہ راولپنڈی میں منعقدہ الوداعی تقریب میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ریٹائر ہونے والے افسر ایم ڈی واسا کی دوران ملازمت اچھی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا راولپںڈی ڈویلپمنٹ اٹھارٹی و واسا کی بدولت شہر میں ترقی اور خوبصورتی آ رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے تمام افسران عوامی خدمت کو حقیقی معنوں میں منشور بنائیں،میرا اپنا تعلق ایک چھوٹے گاؤں سے ہے تاہم عوامی خدمت کی بدولت خدا تعالی نے بہت نوازا شہریوں کی خدمت رضائے الہی کا بڑا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ، ددوچھہ ڈیم پروجیکٹ اور دیگر کام کرتے ہوے ایم ڈی واسا نیاعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ کو چیک کرنے کے لیے چیف منسٹر پنجاب اور سیکرٹری ہائوسنگ نے دورہ کیا تھا اور واسا کے کام کو سراہا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آرڈی اے کی کاروائی قابل ستائش ہے۔
کمشنر راولپنڈی نے مزید ہدایت کرتے ہوے کہا کہ تمام سرکاری محکمے ایک دوسرے کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے خطاب کرتے ہویایم ڈی واسا محمد تنویر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے آرڈی اے اور واسا افسران و عملے کو فیملی کی طرح رہتے ہوے اور مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی واسا نے خطاب کرتے ہوے کمشنر راولپنڈی، ڈی جی آرڈی اے اور آرڈی اے و واسا افسران کا بہت شکریہ اداکیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک میں اپنے عہدے پر رہا ہوں عوام الناس کی خدمت کی ہے اور اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کیے ہیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ، چیف انجینئرنگ محمد انور باران، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و لینڈ آر ڈی اے ملک غضنفر علی اعوان، چیف پلانر آر ڈی اے جمشید آفتاب، ڈی ایم ڈی واسا سلیم اشرف، ڈائریکٹر فنانس واسا طاہر بشیر، ڈائریکٹر ایڈمن واسا شہزاد گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن افتخار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ ارشد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ عاطف محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حافظ محمد عرفان، ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ایم محمد شعیب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل وقار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ شیزہ تنویر بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مہوش تسنیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹی ای پی دائود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ سیدہ ردہ سلطان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔