محکمہ موسمیات کی جانب سے مری میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے مری میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ملکہ کوہسار مری میں منگل کی رات اور بدھ کے روز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ درمیانی سے تیز بارش اور اس دوران برفباری کا امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت 00سے02اور زیادہ سے زیادہ 07 سے09ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
برفباری کے امکان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئ ہے۔سیاح مری آنے سے پہلے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔برف باری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں۔سیاح ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے مری میں 13 مقامات پر سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔سیاح ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی سروس 1122 پر رابطہ کریں۔سیاح ٹورازم کی ہیلپ لائن 1421, یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔