سٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: (نیوز ڈیسک) ملک میں کالا دھن کمانے والوں کیلئے بری خبر، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نوٹ تبدیل کرکے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایتیں زیادہ ہیں جس کے بعد تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے نوٹ کی ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا، نوٹوں کو نئے سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔