راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد جھیکا گلی، کشمیر پوائنٹ ، مال روڈ،کلڈنہ سمیت مختلف علاقوں اور کنڑول روم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ تمام اہلکار اور مشینری فعال ہے۔
سہولت مراکز میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اہلکار مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیےموجود ہیں۔
مشینری کے ساتھ مینیولی بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ڈی سی مری نے کہا کہ انتظامیہ نے سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔اب تک مری میں 0.5 انچ برف پڑی ہے۔ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتظامی ادارے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ بعد ازاں انہوں نےکنڑول روم کا بھی دورہ کیا۔