اسلام آباد بار کونسل کےانتخابات ، ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی وائس چیئرمین منتخب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد بار کونسل کےانتخابات میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عادل عزیز قاضی کو وائس چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔ جمعہ کے روزاسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والے انتخابات میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت اور اسلام آباد بار کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔

پولنگ کے بعد جاری نتائج کے مطابق عادل عزیز قاضی کو اسلام آباد بار کونسل کا وائس چیئرمین جبکہ نصیر احمد کیانی ایڈوکیٹ کوچیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل منتخب کرلیا گیا۔ ادھراسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بارکونسل کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیاہے۔