الیکشن کمیشن نے جلدی سے عمران خان کو نااہل کیا،سپریم کورٹ سے کہتے ہیں ہماری اپیل سنی جائے

عمران خان نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ جیلوں میں جو بے گناہ لوگ بھرے ہوئے ہیں اللہ کے واسطے انہیں رہا کریں، علیمہ خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ سی سی ٹی فوٹیج کس نے چوری کی ؟۔پاکستان میں تمام اداروں کے دفاتر میں کیمرے موجودہیں۔انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ کسی کو پرواہ نہیں کہ کیس کیسے چل رہے ہیں۔
ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو یہ تاریخ دی گئی ہے کہ اس دن فیصلہ سنا دینا ہے۔15 اگست کو عمرا خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے جلدی سے عمران خان کو نااہل کر دیا۔سپریم کورٹ سے کہتے ہیں ہماری اپیل سنی جائے۔عمران خان نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ جیلوں میں جو بے گناہ لوگ بھرے ہوئے ہیں، 8 مہینے سے بغیر ٹرائل کے جیلوں کے اندر ہیں اللہ کے واسطے انہیں رہا کریں، ظلم ہورہا ہے، جوان بچے اور عورتیں ہیں،غریب لوگ ہیں۔
علیمہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے کہا کوئی فکر نہ کریں، ہاتھ باندھ دیں، ٹانگیں باندھ دیں،منہ بند کردیں، دفعہ 144 لگا دیں، گھر سے نہ نکلنے دیں، پھر بھی لوگ نکلیں گے، ہر پاکستانی کا حق ہے ووٹ ڈال سکے، آپ ووٹ ڈالنے کیلئے ضرور نکلیں۔قبل ازیں مران خان کی بہن نے الزام عائد کیا کہ جسٹس دلاور دوبارہ جج ہوں گے اور ناجائز فیصلے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم وکلا کو درخواست کریں گے کہ 9 مئی کے حوالے سے پیٹیشن دی جائے، نو مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہزاروں بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں ہیں ان فوٹیجز کے بغیر تحقیقات نہیں ہوسکتی، ہم پیٹیشن میں موقف اپنائیں گے کہ وہ تمام فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ فوٹیجز میں نظر آنے والوں پر کیسز چلائیں، ہزاروں بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں، ہمیں بھی دہشت گرد کہا جارہا ہے، ہم پر بھی چار مقدمات ہیں جس میں کہا گیا ہم نے کور کمانڈر ہاوس، ن لیگ کے دفاتر جلائے، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتا چلے گا کہ کس نے یہ جرم کیا ہے۔