پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی لیب میں دھماکہ، 2 طلبہ زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

دھماکے سے فوراآگ لگ گئی،28 سالہ مدثر اور 22 سالہ سلمان آگ لگنے سے جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی لیب میں دھماکہ،2 طلبہ زخمی،ایک کی حالت تشویشناک ،دھماکے سے فورآگ لگ گئی۔ دھماکہ لیب میں بوائلر پھٹنے سے ہوا جس کے بعد آگ فورابھڑک اٹھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو اہلکارفوری موقع پر پہنچ گئے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا جبکہ دھماکے سے متاثرہ دونوں زخمیوں کوفوری طورپر جنرل ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔
دونوں طلباء الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے بتائے جارہے ہیں جن میں 28 سالہ طالب علم مدثر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کا پچاس فیصد کے قریب جسم آگ سے جھلس گیا ہے جبکہ 22 سالہ طالب علم سلمان بھی آگ سے متاثر ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ دن لاہور کے علاقے اچھرہ میں بھی گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔
آگ چوک باب اعظم میں بلڈنگ کے 5 ویں فلور پر لگی، حادثے کا شکارہونے والوں میں2بچے اور 2بچیاںجاں بحق ہوئی تھیں جن کی عمریں 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور فاطمہ، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل شامل تھے۔

خوفناک آگ نے ہنستا بستا گھر ویران کر دیا، گھر میں لگنے والی آگ سے چار بچے جھلس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیاتھا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کرلیاگیا تھا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کر لی، پولیس کا کہناتھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ گھر میں آتشزدگی کے واقعہ پروزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ پر افسوس کااظہار کیا تھا ۔ نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی اور آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔