اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) چھ ماہ میں حکومت کے قرضوں میں 7فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے جولائی سے دسمبر تک 5ارب 96کروڑ ڈالر کے قرضے لیے۔
حکومت نے چھ ماہ کے عرصہ کے دوران 59کروڑ50لاکھ ڈالر کی سعودی تیل کی سہولت حاصل کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کے پاس 2 ارب ڈالر کے ذخائر رکھوائے گئے ہیں، 1 ارب ڈالر عالمی بینک نے رکھوائے ہوئے ہیں۔
حکومت کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 58کروڑ90لاکھ ڈالر موصول ہوئے ،ایشیائی انفراسٹرکچر بینک سے 28کروڑ70لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ واضح رہے مالی سال2024 میں کل قرض لینے کا تخمینہ 17ارب 60کروڑ ڈالر تھا۔