لاہور: (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا، بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔
شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر بھی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، شاہ محمود قریشی نے این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
خرم لطیف کھوسہ
خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
حبا فواد
لاہور ہائیکورٹ میں حبا فواد کے این اے 61 اور پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے حبا فواد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
فواد چودھری
لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فواد احمد چودھری کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے، فواد چودھری نے این اے 60 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔