ملک بھر میں جاری شدید دھند کے سبب فلائٹ شیڈول معمول پر نہ آسکا، 30 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ایئر لائن سمیت 6 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔
سال 2024 کے پہلے 9 دن کے دوران پاکستان کی 311 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔
پنجاب خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں شدید دھند سے فلائٹ آپریشن منگل کو بھی متاثر رہا۔