لائنز ایریا میں گیس کی فراہمی کئی ماہ سے بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں لائنز ایریا میں کئی مہینوں سے گیس کی فراہمی بند ہے۔ شہری صبح کے اوقات میں ہوٹلوں سے ناشتہ لینے پر مجبور ہیں۔

گیس بندش سے شہری سلینڈر استعمال کر رہے ہیں ، جس سے اخراجات ناقابل برداشت ہوگئے ہیں۔

لائنز ایریا کے رہائشیوں کی مشکلات میں گیس عدم فراہمی نے اضافہ کردیا ہے۔

رہائشیوں کے مطابق کئی مہینوں سے گیس نہیں آرہی، احتجاج بھی کیا ہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔

لائنز ایریا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بل بڑھتے جارہے ہیں گیس نہیں آرہی۔ گیس سلینڈر کے استعمال سے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لائنز ایریا کے رہائشیوں اور چائے کا ہوٹل چلانے والے افراد نے حکومت سے گیس کی عدم فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا تھا اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہے۔