حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار

حماد اظہر-- فائل فوٹو
حماد اظہر– فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ اپیلیٹ ٹربیونل نے برقرار رکھا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

اپیلیٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق ندیم نے حماد اظہر کی اپیل خارج کردی اور عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھا۔