نادرا ، 2023میں ایک کروڑ 79لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نادرا نے 2023میں1کروڑ 79لاکھ بچوں کی پیدائش ،15لاکھ افراد کی اموات،16لاکھ شادیوں اور 1لاکھ 80ہزار طلاقوں کا اندراج کیا ۔نادرا حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بے مثال کاوشوں کی بدولت 2023مثالی کامیابیوں کا سال رہا ۔نادرا اور ملک بھر کی مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت شہریوں کی زندگی کے اہم واقعات کا کامیاب اندراج کیا جن میں 1کروڑ 79لاکھ بچوں کی پیدائش ،15لاکھ افراد کی اموات، 16لاکھ شادیاں اور 1لاکھ 80ہزار طلاقوں کا اندراج شامل ہے۔

شہریوں سے متعلق تمام ضروری معلومات کے اندراج کے لئے نادرا کی ہر ممکن کوششوں کا سفر جاری ہے۔حکام کے مطابق اپنی زندگی کے اہم واقعات کا بروقت اندراج یقینی بناتے ہوئے مکمل قومی ڈیٹابیس کے لئے ہماری کوششوں کو کامیاب بنائیں۔