شیخ رشید اور راشد شفیق انسدادِ دہشتگردی عدالت پہنچ گئے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید—فائل فوٹو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔

اس موقع پر راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز آصف کریں گے۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کی 9 مئی کے مقدمات میں 6 جنوری تک عبوری ضمانت منظور ہو چکی ہے۔