پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کے ڈیرے ہیں جس کے باعث متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔
موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک اور موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹرچینج سے روہڑی تک بند کی گئی ہے۔
موٹروے ایم 14ہکلہ ٹول پلازہ سے کھڑپہ انٹرچینج تک اور سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ سے چکدرہ ٹول پلازہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔