کراچی (نیوز ڈیسک) نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی 2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے لیے اضافے کا بوجھ بڑھ کر 4.12 روپے ہوجائے گا۔
نیپرا نے حکومت کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر بھی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔اضافے کی منظوری جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دی گئی ہے، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں حکومتی درخواست پر نیپرا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ دے چکا ہے۔واضح رہے کہ پہلے ہی جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 1.25 روپے کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔