راولپنڈی،پٹوارحلقہ ڈھولیال جعلسازی کا معاملہ

حالات ٹیم موقف لینے انچارج روات کمپیوٹر سنٹر پہنچ گئی، توصیف کو جانتا ہوں نہ میں نے اسے دیکھا،انچارج کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر طارق
جعسازی ہوئی ہے تواس کے ذمہ دار منشی اور حلقہ پٹواری ہے،جوریکارڈ دیا گیا تحقیق کے بعد کمپیوٹرائزڈ کیا گیا،انچارج کمپیوٹر سنٹر روات

راولپنڈی( حالات شکائت سیل ڈیسک)تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے موضع ڈھولیال کے مالک زمین توصیف نے بتایا تھا کہ اس کی 60کنال زمین جعلسازی سے کمپیوٹرائزڈ کر دی گئی ہے اور جعلسازی میں مین کردار منشی عدیل اور پٹواری کا ہے جبکہ انچارج کمپیوٹر سنٹر روات کو بھاری رشوت دیکر یہ جعلسازی کروائی گئی ہے۔مالک زمین توصیف نے مزید بتایا تھا کئی سالوں سے وہ محکمہ مال کے افسران کو شکائت کر چکا ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی توصیف نے بتایا ہے کہ اس کے پاس ہر ثبوت موجود ہے جو بوقت ضرورت اعلیٰ حکام کو پیش کئے جا سکتے ہیں روزنامہ حالات کی شکائت سیل ٹیم نے کئی ثبوت دیکھنے بعد فیصلہ کیا گیا کہ روات کمپیوٹر سنٹر انچارج کا موقف بھی اس معاملہ میں لینا چائیے تا کہ اصل حقائق سامنے آ سکیں

اس بنا پر ٹیم کمپیوٹر سنٹر پہنچی اور کمپیوٹر انچارج کا موقف لیا انہوں نے بتایا کہ توصیف نامی شخص کو نہ تو میں جانتا ہوں اور نہ وہ میرے پاس آیا ہے اور نہ ہی میں نے اسے دیکھا ہے کمپیوٹر میں جو ریکارڈ فیڈ ہو جاتا ہے اس میں ردوبدل ناممکن ہے اگر جعلسازی کی گئی ہے تو منشی اور پٹواری نے کی ہو گی ہمارے پاس جو ریکارڈ جمع کروایا گیا چھان بین کے بعد کمپیٹورائزڈکیا گیا مجھ پر صرف الزام لگایا گیا جس میں کوئی حقیقت نہیں میرے ہاتھ صاف ہیں اور جہاں بھی مجھے بلایا گیا میں جاﺅں گا اس سلسلہ میں مزید انوسٹی گیشن جاری ہے حقیقت سامے لائی جائے گی حالات انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات جاری ہے بہت جلد معاملہ کا نتیجہ آنا متوقع ہے۔