عوام ہمارا قیمتی سرمایا ہیں ان کے دکھ سکھ میں شرکت کرنا ہماری سیاست کا منشور رہا ہے۔ ملک اعتبار
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق ایم این اے و امیدوار حلقہ پی پی 5 کیپٹن ریٹائرڈ ملک اعتبار خان کھنڈہ کی احمدال آمد کھنڈہ گروپ کے سینیئر رہنما ملک محمد طفیل کی والدہ محترمہ کی وفات پہ لواحقین سے تعزیت آور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی بعدازاں وہ یونین کونسل میرا شریف کے موضع توت گئے جہاں سابق کونسلر امیر خان کی خالہ کے انتقال پہ دعاۓ مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا اس موقع پہ ان کے ہمراہ نور گل خان، محمد جاوید، ماسٹر گلاب خان، بابا امیر خان ٹَھڈا، باغ علی، چوھدری محمد ارشد، ملک غلام شاہ، چیئرمین یونین کونسل کھوڑ ملک امیرخان، ملک عبداللہ خان کمڑیال اور سپوک پرسن کھنڈا گروپ سجاد چوھان بھی موجود تھے اس موقع پر ملک اعتبار خان کا کہنا تھا کہ کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے دکھ سکھ میں شرکت کو یقینی بنانا ہمارا سیاسی منشور رہا ہے میں اور میرے خاندان کا ہر فرد اس وژن کی تکمیل میں اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے-
اسلام آباد ۔ سابق ایم این اے ملک اعتبار خان مختلف موضعات میں وفات پانے والوں ے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں